جامعہ غوثیہ- تعارف
چوپڑا بلاک کا عظیم مرکزی ادارہ جامعہ غوثیہ تیزی کے ساتھ بدلتے حالات کے تناظر میں
علماء و معززین چوپڑا بلاک کے پرعزم تائید و حمایت کے ساتھ ۱۱,جون ۲۰۲۱ کومنصئہ شہود پر آیا۔ جو نہایت ہی قلیل مدت میں بہتر نظم و ضبط اور عمدہ معیار تعلیم کی وجہ سے مقبول عوام و خواص ہوچکا ہے جملہ باشندگان چوپڑا بلاک کی پرخلوص محبت اور عظیم مالی تعاون با صلاحیت اساتذۀ کرام مضبوظ و مستحکم و متحرک و فعال ٹیم بالخصوص عالمی شہرت یافتہ شخصیت پیر طریقت رہبر شریعت مبلغ اسلام و سنیت علامہ الحاج سیدظفراقبال اشرفی صاحب قبلہ بانئ علم انٹر نیشنل انگلینڈ اور مفکر اسلام خطیب اعظم حضرت علامہ مفتی محمد فیروز عالم رضوی مصباحی کی صدارت و قیادت کی مضبوط و مستحکم سرپرستی کی وجہ سے روز بروز شہرت و ترقی کی اعلی منزلیں طئے کررہاہے اور ان شاءاللہ عنقریب جامعہ غوثیہ صوبائی اور ملکی سطح کا وہ عظیم قلعہ بنے گا جو دینی اور عصری تعلیم کا حسین سنگم ہوگا جہاں سے حافظ قاری عالم فاضل کے ساتھ ساتھ انگریزی بنگلہ ہندی حساب اور کمپیوٹر کے ماہرین بھی تیار ہونگے
اس لئے جامعہ کے طلبہ کی عمر کی مناسبت سے مختلف کلاسوں میں اردو میڈیم کے تحت اسکول میں ایڈمیشن کروادیا گیا ہے تاکہ مدرسے کی تعلیم کے ساتھ ساتھ اسکول کی تعلیم بھی مکمل ہوسکے جامعہ غوثیہ علاقے کا وہ واحد ادارہ ہے جو آپکے بچوں کے روشن مستقبل کے لئے دینی و دنیاوی دونوں تعلیم کا مکمل انتظام رکھتا ہے آپ کا بچہ ہمارے جامعہ سے مولوی بن کر نکلے گا تو اس کے ہاتھ میں جہاں مولویت کی سند ہوگی وہیں بنگال بورڈ کی میٹرک کی مارکشیٹ بھی ہوگی
جامعہ کے فارغین صرف ممبر و محراب ہی تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ شاہ راہ حیات کے ہر شعبہ پر حکمرانی ہوگی ان شاءالل
لہذا مذکورہ اعلی عزائم کی تکمیل کے لئے قوم و ملت کے مخیرین و معاونین حضرات کی بارگاہ میں پرخلوص گزارش ہیکہ آپ اپنی زکٰوة و صدقات واجبہ و نافلہ نیز اباء و اجداد کی ارواح کے ایصال ثواب و رفیع درجات کے لئے رقومات کے ذریعے زیادہ سے زیادہ اس عظیم مرکزی ادارہ جامعہ غوثیہ کی امداد فرماکر ہمارے نیک ارادوں کو پاۓ تکمیل تک پہونچانے میں حتی المقدور مدد فرماکر ثواب دارین کا حقدار بنیں
جامعہ غوثیہ کے شعبہ جات
امام اعظم فقہی سمینار۔
علاؤالحق پانڈوی دارالحفظ والتجوید
اعلحضرت دارالافتاء
غریب نواز ہاسٹل
صدرالشریعہ دارالنشر والاشاعت
حافظ ملت دارالمطالعہ
تاج الشریعہ لائبریری
مخدوم سمنان دارالقضاء
مفتی اعظم ہند سمینار ہال
آینئہ ہند دارالتبلیغ والارشاد
جامعہ کا نصاب تعلیم
جامعہ کا قیام چونکہ نہایت تیزی سے بدلتے ہوۓ حالات کے تناظر میں روایتی مدارس سے قدر الگ رکھ کر منصئہ شہود پر لایاگیا ہے جہاں مسلم نونہالوں کو مذھبی تعلیم و تربیت اور اسلامی اخلاق و کردار کا ماہر بنانے کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم سے بھی آراستہ و پیراستہ کیاجاۓ تاکہ جامعہ کا فارغ ممبر و محراب کی زینت بھی بنے اور علاقائی صوبائی اور ملکی سطح پر ہر میدان میں قوم و ملت کی بہتر نمائیندگی بھی کرسکے ۔ اس لئے انتہائی غورو فکر اور بے شمار نشیب و فراز کو نگاہ میں رکھتے ہوۓ جامعہ کو دینی و عصری تعلیم کا ایسا حسین سنگم بنانے کی کوشش جاری ہے جو شرعی معاملات کے ساتھ قومی ضروریات کا پیش خیمہ ثابت ہوسکے اس لئے قدیم نصاب تعلیم اور طریقئہ تعلیم سے قدر الگ ماہرین علوم و فنون کے وسیع تجربات سے استفادہ کرتے ہوۓ ایک الگ نصاب تعلیم مرتب کیا گیا ہے جو عصر حاضر کے تقاضوں کے تحت طلبہ کے لئے کافی مفید ثابت ہوگا ان شاءاللہ تعالیاعلان و شرائط داخلہ
-: جو طلبہ جامعہ میں داخلہ لینا چاہتے ہوں، ان کے لیے مندرجہ ذیل شرائط کی پابندی لازمی ہوگی
جامعہ میں داخلہ صرف میٹرک یا اس کے مساوی تعلیم یافتہ طلبہ کے لیے ہوگا۔
مطلوبہ جماعت میں داخلہ کے لئے تحریری و زبانی امتحان لازمی ہوگا۔
داخلہ کے لیے طلبہ کو مدرسہ کی طرف سے تصدیق شدہ اسناد پیش کرنی ہوں گی۔۔
طالب علم کا ماضی دینی و اخلاقی اعتبار سے قابلِ اطمینان ہونا چاہیے
طالب علم کو داخلہ کے بعد جامعہ کے تمام اصول و ضوابط کی پابندی کرنی ہوگی
داخلہ کے بعد ہر طالب علم کو چار سالہ کورس اور جامعہ کی طرف سے تجویز کردہ تعلیمی نظم کے مطابق تعلیم حاصل کرنی ہوگی۔
داخلہ کے بعد طالب علم جامعہ میں قیام پذیر ہوگا، فیس، نظم و ضبط اور دیگر قواعد و ضوابط کے متعلق تمام معلومات دفتر سے حاصل کریں